نئی دہلی18اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ملک کے ممتاز صفدر جنگ ہسپتال اور وی ایم ایم کالج میں اپریل2016تک طبی فیکلٹی میں باقاعدہ بنیاد پر180عہدے خالی تھے جن کیلئے درخواستیں مانگی گئی ہیں۔حق اطلاعات کے تحت صفدر جنگ ہسپتال اور وی ایم ایم کالج کے طبی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر سے حاصل معلومات کے مطابق اپریل 2016تک طبی فیکلٹی میں باقاعدہ بنیاد پر90عہدے خالی تھے جبکہ پسماندہ طبقہ میں33عہدے اور درج فہرست قبائل طبقہ میں17عہدے خالی تھے۔اسی طرح سے دیگر پسماندہ طبقے کے زمرے میں 40عہدے خالی تھے۔ان کیلئے ہسپتال نے درخواستیں طلب کی ہیں۔یہ پوچھے جانے پر کہ ریزرویشن پالیسی اوردستورالعمل کے مطابق مرکزی حکومت کے تمام محکموں میں محفوظ کوٹے کے تحت خالی جگہوں کی کی پوزیشن اور تقرری کے عمل کی حالت کیا ہے، صفدر جنگ ہسپتال کے طبی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر نے بتایا کہ جہاں تک انتظامیہ کے سیکشن سے تعلق ہے،عہدے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی طرف بھرے جاتے ہیں۔گروپ ’’ب‘‘کے مقامات میں محفوظ کوٹے کے تحت کوئی زیر التواء کیس نہیں ہے۔ہسپتال نے جن محکموں کیلئے درخواستیں مانگی ہیں، ان میں سب سے زیادہ کل25خالی عہدے ہیں۔میڈیسن فیکلٹی میں ڈاکٹروں کی 12خالی جگہوں کیلئے درخواستیں مانگی گئی ہیں جبکہ زچگی محکمہ میں 17خطوط، اطفال کے محکمہ میں 11عہدے اورسرجری فیکلٹی میں 10عہدے خالی تھے۔دہلی میں آر ٹی آئی کارکن گوپال پرساد نے صفدر جنگ اسپتال میں ڈاکٹروں کی خالی عہدوں اور ریزرویشن نظام کولاگوکئے جانے کے بارے میں معلومات مانگی گئی تھیں۔